فیلڈ مارشل کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب

5

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

بعد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کا کہنا تھا اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے، سب یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کا کہنا تھا اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے، سب یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، بالاکمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری، تنظیمی ڈھانچہ کو برقراررکھیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سےبھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔

مزید خبریں

ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا  مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی وضاحت ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آج...

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ