
بہاولپور(محمدسکندراعظم)حکومت پنجاب نے بہاولپور میں برن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی 450کروڑ روپے کے فنڈز جاری معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹرمغیث امین برن یونٹ کے سربراہ بنا دئیے گئے ُ ۔حکومت پنجاب نے بہاولپور کو برن یونٹ کا تحفہ دے دیا بہاولپور میں جنوبی پنجاب کا پہلا ۵۰ بستر کا برن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی اور اس کے لیئے ابتدائی طور پر 450 کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئے۔معروف ماہر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر مغیث امین کو اس برن یونٹ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔سانحہ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بنی تھیں اور جنوبی پنجاب میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ان میں سے متعدد کو بچایا نہیں جا سکا تھا۔اس سانحہ کے متاثرین کے لئے ڈاکٹر مغیث امین نے بے پناہ ایثار کا مظاہرہ کیا تھا اور وسائل نہ ہونے کے باوجود کئی قیمتی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئےتھے۔ڈاکٹر مغیث امین کی مساعی جلیلہ کے باعث بالاخر حکومت پنجاب نے بہاولپور میں برن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو بہاولپور کے علاوہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئیے ایک ےتحفہ ہے۔بہاولپور کے عوام نے۔ حکومت پنجاب کے اس عوام دوست اقدام کو سراہا ہے-