
بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے مقتولہ سلمیٰ بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی زرائع کے مطابق مقتولہ بچی کو 25 سال قبل ایک خاتون امیر مائی نے گود لیا تھا امیر مائی نے لڑکی کا رشتہ حیدرآباد طئے کیا جو اس کے والد طالب حسین کو ناگوار گزرا باپ نے گزشتہ روز بیٹی کو ملنے کے لئے گھر بلایا اور بیٹوں کے ہمراہ مبینہ طور پر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا افسوسناک واقعہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے علاقہ سکھیل میں پیش آیا مقتولہ سلمیٰ بی بی کی آج شادی و رخصتی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...