
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔
میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے.
پاکستان کے سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
348 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے 10 ویں نمبر کے بیٹر دپیش دیویندرن 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اوپنر وبھے سوریاوانشی نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبد السبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدام...