
کلثوم نواز کی لندن میں گلے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے جس کے سبب لاہور شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز سنبھالیں گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کلثوم نواز نے اپنے شوہر محمد نواز شریف کی پاناما کیس کے معاملے میں برطرف ہو جانے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں شرکت کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے اور اس کے بعد لندن روانہ ہو گئیں
میاں شہباز شریف نے بدھ کی صبح اپنے فیس بک پر کلثوم نواز کے صحتیابی کی دعائیہ پیغام لکھا۔
اس کے علاوہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مسلم لیگ نون کے سربراہ محمد نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی خیریت معلوم کرنے کے لیے فون کیا اورصحتیابی کی دعا کی
عمران خان نے بھی کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے ٹویٹ کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اس مرض کو شکست دے سکیں
این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہونے ہیں جہاں کلثوم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد سے ہوگا