خیبر پختونخوا کے مسائل سے آگاہ ہیں، دائرہ اختیار میں رہ کر حل کریں گے : وزیراعظم

119

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

ملاقات میں شریک نمائندوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور گورننس کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور عوامی فلاح کے شعبوں میں کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں، جبکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ