بلی تھیلے سے باہر آ گئی! کس نے کس کو کہا؟

120

 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

محمود اچکزئی کے بیان سے "بلی تھیلے سے باہر آگئی” ہے

محمود خان اچکزئی کا "دو چار ماہ بعد کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردیں گے” کا بیان، اس شخص کی ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ہے۔

یہ شخص جب اقتدار میں ہوتا ہے تو نہ آئین خطرے میں ہوتا ہے اور نہ ہی پاکستان ؟ شرط صرف یہ ہے کہ پورا خاندان اقتدار کے مزے لوٹے۔ اور، جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو ‘اے پی ڈی ایم اے’ سے لیکر ‘پی ڈی ایم’ اور اب ‘تحفظ آئین’ کے نام سے کسی نہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ بن کر اپنی ملک دشمن سیاست زندہ رکھتے ہیں.

محمود خان اچکزئی مفاد پرست سیاست کی علامت ہے جس نے عوام کو محض بدحالی جبکہ موقع پرست سیاست دانوں اور ان کے خاندانوں کو خوشحال بخشی ہے۔ ایسے شخص کو ‘لیڈر آف دی اپوزیشن’ تعینات کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔

وقت آگیا ہے کہ اس مفاد پرست ملک اور عوام دشمن سیاست سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ