غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ دو بچے ہلاک

114

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں لکڑیاں جمع کرتے ہوئے دو فلسطینی بچے جاں بحق ہو گئے۔ مقتول بچوں کے اہلِ خانہ کے مطابق دونوں بچے آپس میں کزن تھے، جن کے نام محمد اور سلیمان الزوارہ تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد الزوارہ کی عمر 14 سال جبکہ اس کے کزن سلیمان الزوارہ کی عمر 13 سال تھی۔ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، جس کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں علاج کے لیے غزہ کے الشفا اسپتال منتقل کی گئیں۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچے ایندھن کے لیے لکڑیاں جمع کر رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گئے

مزید خبریں

آپ کی راۓ