ڈیزل مہنگا کردیا گیا اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

6

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر قائم رہے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ