بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں پرسعودیہ کی طرف سے شدید مذمت

123

سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پرتشدد کارروائیاں باعثِ تشویش ہیں، تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمتِ عملی کے تحت مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ