امریکہ کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

117

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ہے۔

نٹالی بیکر نے اپنے بیان میں دہشتگردی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ فریقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے تشدد کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے۔

امریکی ناظم الامور نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد ماحول میں زندگی گزاریں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ