ایرانی آرمی چیف کی امریکہ اسرائیل کو وارننگ

110

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور دشمن کی کسی بھی غلطی کی صورت میں نہ صرف پورے خطے بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی بھی شدید خطرے میں پڑ جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران آج اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور، منظم اور باصلاحیت ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید بھی ہو جائیں، تب بھی ایران کی جوہری صلاحیت قائم اور برقرار رہے گی۔

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ دشمن ایران کے عزم، سائنسی ترقی اور دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، کیونکہ ایرانی قوم اور افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ