مرحوم ارشد شریف قتل کیس کو عدالت نے ختم کر دیا

3

وفاقی آئینی عدالت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنس پر دستخط ہو چکے ہیں اور دونوں حکومتیں اس معاملے پر مناسب اقدامات کر رہی ہیں، اس لیے موجودہ مرحلے پر عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس (سوموٹو) اور اس سے متعلق تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ عدالت کے مطابق چونکہ بین الاقوامی سطح پر قانونی معاونت کا عمل جاری ہے، اس لیے عدالتی فورم پر مزید کارروائی کا جواز موجود نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانی عوام کے دکھ اور تکلیف کو مکمل طور پر سمجھا جاتا ہے، تاہم اگر ورثا کسی بھی مرحلے پر مزید قانونی کارروائی چاہتے ہیں تو وہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف اکتوبر 2022 میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ بعد ازاں کینیا کی پولیس نے واقعے کو شناخت کی غلطی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ