
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پہیہ جام کی کال ہی مکمل طور پر ناکام ہو کر خود جام ہو گئی۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم پر مبنی سیاست کو واضح طور پر رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اب احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی کال کو بری طرح مسترد کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اتوار کا دن ہونے کے باوجود شہری زندگی پوری طرح رواں ہے اور معمولاتِ زندگی میں گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے انتشار کے بجائے استحکام کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے مثبت اور تعمیری سیاست کی ضرورت ہے، نہ کہ سڑکوں پر احتجاج کی