
حکومت پاکستان نے بھارت سے آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کی ملک بدری روک دی۔ سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا ہے اور انہیں دارالامان سے شوہر ناصر حسین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔
سربجیت کور بھارتی پنجاب کے ضلع کپور تھلہ کی رہائشی ہیں اور نومبر 2025 میں سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں۔ ویزا ختم ہونے کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر کے نکاح کر لیا تھا۔ پولیس نے 4 جنوری کو ننکانہ صاحب کے قریب دونوں کو گرفتار کیا تھا اور خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب ملک بدری روک دی گئی ہے