امریکہ نے ایران کے تیل پے پھر پابندی لگادی

17

امریکا نے ایران کے تیل کی فروخت سے متعلق دی گئی عارضی اجازت ختم کرتے ہوئے پابندیوں میں دوبارہ سختی کردی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت کی مدت 21 اگست کے بجائے کم کرکے 17 جولائی تک محدود کردی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے اور موجودہ صورتحال کا ذمہ دار واشنگٹن ہے۔

امریکا کا مؤقف ہے کہ نئی پابندیاں آبنائے ہرمز میں ہونے والے حملوں کے ردعمل میں عائد کی گئی ہیں، جبکہ ایران نے امریکی اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ