کیا امریکہ اسامہ بن لادن کی طرح حافظ سعید پر کاروائی کا سوچ رہا ہے؟ جانئے

800

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی خارجہ امور کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے ارکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں امریکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف اسی طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی تھی۔

سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی ہے جبکہ اس سے پہلے اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا ’کہیں امریکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف اس طرح کی یکطرفہ کارروائی نہ کر دے جس طرح اس نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی تھی‘۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ