عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی ضمانت دے دی

1217

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نےشاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور کو 5، 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ملزم کے بھائی اشرف جتوئی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے خاندان نے فی سبیل اللہ معاف کردیاہے اورہم نےان کوئی پیسہ نہیں دیا، شاہ رخ جتوئی اور دوستوں نے غلط کیا۔

مقتول شاہ زیب کے والد نے آج ہی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا ملزمان کی ضمانت پر رہائی پر کوئی اعتراض نہیں، گھر والوں کی مرضی سے صلح کی ہے۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کیا۔ عدالت نے کہا صلح نامے کے حوالے سے اخبار میں اشتہار بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ