میرٹھ: انڈہ لانے پر سکول سے اخراج اور وزیر اعلی جیسے بال کٹوانے کے احکامات

771

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے ایک نجی سکول کی انتظامیہ نے طلبہ کے انڈے یا گوشت سے بنی کوئی بھی ڈش لانے پر پابندی لگا دی ہے۔

’رشبھ اکیڈمی‘ کی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سبزیوں والا کھانا لائیں اور اگر انھوں نے ایسا نہ کیا نہ صرف انھیں سکول سے نکال دیا جائیگا بلکہ قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔

سکول کی انتظامیہ نے تمام طالب علموں کو ریاست کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے جیسے انداز میں بال منڈوانے کا حکم بھی دیا گیا۔

سکول انتظامیہ کا حکم نامہ

والدین کی جانب سے ان نوٹسز پر اعتراض کے بعد ضلعی مجسٹریٹ سمیر ورما نے ضلعی سکول انسپکٹر سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس سکول میں پہلی سے 12 ویں جماعت میں تقریباً 2800 بچے پڑھ رہے ہیں۔

سکول میں پڑھنے والے اقلیتی بچوں اور ان کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ خاص طبقے کے بچوں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلہ نہیں دینا چاہتی اور اسی وجہ سے پابندی کے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔

والدین اس بات سے خاص طور پر ناراض تھے کہ بچوں کو خاص طریقے سے بال کٹوانے کے لیے کہا جا رہا ہے جو انہیں منظور نہیں۔

اس بارے میں سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہتر ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ