گرفتار سعودی شہزادے کی رہائی 6کھرب سے زائد پاکستانی روپے میں ہو سکتی ہے؟ جانئے

793

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے 6 ارب ڈالرز(6 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا ہے، 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔امریکی اخبار کے مطابق شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ اخبار کے مطابق شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے کا شمار دنیا کی ابتدائی 50 امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے ان کے کل اثاثہ جات کی مالیت 19ارب ڈالر ہے۔ شہزادے نے نامور کمپنیوں جیسے ایپل، سٹی گروپ وغیرہ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ