اسحاق ڈار پاکستان میں

513

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے طریقۂ کار پر بات چیت کے لیے برطانیہ اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

مفاہمت کی یادداشت پر ایک برطانوی عہدیدار اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے ہیں اور شہزاد اکبر نے اس معاہدے کی تصدیق سماجی رابطے کی وہیب سائٹ پر بھی کی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات ہوتے رہے ہیں اور اس ضمن میں ایک معاہدے کا مسودہ تیار ہے لیکن اس پر دستخط نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ