چشتیاں منڈی کے ہر دلعزیز اسسٹنٹ کمشنر،عوام میں تیزی سے کیوں مقبول ہوئے ؟وجہ جانئے

1661

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین نے چارج لیتے ہی قبضہ مافیہ اور غیر قانونی تیل مافیاکے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہیں اس نوجوان آفیسر نے نیا پاکستان میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنے شب وروز لگا دئےہیں۔ چند با اثر افراد نے ان کی کردار کشی کے لیے کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر غلط خبریں لگوائیں ان باتوں کا اظہار چشتیاں منڈی کی عوام کی ایک بڑی تعداد نے جیو قائد کے نمائندوں سے کیا۔
چشتیاں منڈی جس میں بعض سرکاری ملازم اپنی کرپشن کی وجہ سے صوبے بھر میں مشہور ہیں ایسے نوجوان آفیسر کی اس شہر میں تعیناتی پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف مزید کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ یونس انصاری، محمد طاہر، محمد الطاف،عنایت اللہ، محمد حبیب، منور حسین، اویس بشیر، بشیر منظور، جمیل احمد، سجاد حسین، خرم شہزاد اور ایسے بہت سے علاقے کے تاجروں نے جیو قائد کو فون کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا مزید کہنا تھا کہ اس نوجوان آفیسر نے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر اب تک اپنا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔
جیو قائد کے نمائندے کے مطابق چشتیاں کی عوام کی بڑی تعدا اس نوجوان آفیسر کی دلیری کا ساتھ دیتے ہوئے اکثر اوقات اپنی بیٹھکوں میں ان کےکارناموں کو سراہتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اس شہر میں سرکاری محکموں میں کرپشن کی کہانیاں بہت سننے کو ملتی ہیں، کہا جاتا ہے اس شہر میں بغیر رشوت دیئے کسی قسم کا کوئی کام ہونے کا تصور نہیں پایا جاتا تھا، نئے پاکستان میں ایسے نئے نوجوان آفیسرز کا آنا خوش آئند ہے۔ چشتیاں شہر کے بڑے تاجر عدنان احمد کا کہنا ہے کہ سرمد حسین جیسے دلیری اور صاف گو آفیسر کی اس علاقے میں تعیناتی موجودہ پنجاب حکومت کا ایک احسن قدم ہے۔
چشتیاں کی عوام کا موجود ہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس آفیسر کے خلاف کرپٹ مافیا کے اوچھے ہتکنڈوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور حکومتی سطح پر میاں سرمد حسین کی دلیرانہ اقدامات کو سراہا جانا چاہیے،شہر کی عوام کی بڑی تعداد نے جیو قائد کے سٹی رپورٹر اورجیو قائد کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں بیوروآفس لاہور میں فون کالز کے ذریعے اپنے ان جذبات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ