
بیٹسمین شرجیل خان نے اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔
شرجیل خان اپنے اوپر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے۔
اس ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور شرجیل خان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں شرجیل خان نے کہا ہے کہ ان کے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کی وجہ سے انھیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، کرکٹ شائقین اور اپنے اہل خانہ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔