ملاقات کی اندرونی کہانی: شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ایک دوسرے کو کیا کہا؟

625
  • چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جب کہ 23 جولائی کو ان کی پریس کانفرنس شیڈول تھی تاہم کمر درد کے باعث انہوں نے پریس کانفرنس اگلے دن تک کے لئے ملتوی کی جس کے بعد 24 جولائی کو لاہور دھماکے کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی۔
  • چوہدری نثار کا پیر کے روز مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا
  • چوہدری نثار کی آنیوالی پریس کانفرنس دن بدن ملتوی ہونے کا مقصد بھی یہی تھا کہ برف پگل جائے جو کہ جیو قائد کے ذرائع کو   معلومات ملی ہیں کہ برف تقریبا پگل چکی ہے  جو دھواں دار پریس کانفرنس کی امید لگائے ہوئے تھے انکو مایوسی ہو گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے چوہدری نثار کی ن لیگ کے ساتھ پرانی رفاقت کو سراہا، اور ان کا بہت سے مراحل یاد کروائے اور ان کے خلوص کی تعریف کی اور چند مجبوریوں کو زیر بحث لائے جس پے چوہدری نثار نے شہباز شریف کو یقین دلایا کہ میں اب بھی ن لیگ کے ساتھ اسی طرح  جڑا ہو ا ہوں جس طرح پہلے تھا۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق چوہدری نثار کے تحفظات  آخری سانس لے رہیں اور حل ہونے کو ہیں۔ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کے چہرے کے تا ثرات مثبت تصویر کی عکاسی کر رہے تھے۔
  • ذرائع: پنجاب ہاوس اسلام آباد سے

مزید خبریں

آپ کی راۓ