سابق صدر اور انکی بہن فریال تالپور کی جیل میں دی جانے والی سہولیات کیا ہیں؟

703

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کو اپنے اخراجات پر اے سی، فریج ،آئی پیڈ اور اٹینڈنٹ رکھنے کی اجازت ہو گی، سابق صدر کی جانب سے سرکاری طور پر اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جو کہ مسترد کردی گئی ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواستوں پر سماعت کی، وکیل فاروق ایچ نائیک اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے اور بی کلاس کی سہولت فراہم کی جائے۔ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ دینے کی بھی استدعا کی گئی ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ