عمران خان نے کونسا حیران کن مطالبہ کر دیا؟

617

آج تقریبا چار بجے چئرمین تحریک انصاف عمران خان اچانک پریس کانفرنس کرتے ہوئے  نظر آئے اور انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ اور سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کوئی بھی سیدھے راستے پر آجائے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے ،پی پی فرینڈلی اپوزیشن کی راہ سے ہٹ گئی ہے،اس وقت خورشیدشاہ اچھا کام کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کا نمبر ون آل رائونڈر 11 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد لندن 60 لاکھ کا فلیٹ لیتا ہے اور صرف میں نہیں میرے ساتھ کھیلنے والے ساری پاکستانی کرکٹرزکے انگلینڈ میں فلیٹ تھے۔

ان کا کہناتھاکہ میرے باہر سے پیسے لانے میں کیا غیر قانونی تھا؟میری منی ٹریل کے بارے میں شک نہیں ہونا چاہیے میں نے ساری چیزیں دے دیںجبکہ حکمرانوں نے ابھی تک ایک بینکنگ ٹرانزکشن نہیں دی اور جو بھی دستاویزات دی وہ فراڈ نکلی ۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ مجھے منوانے کے لئے یہ لوگ ایک آدمی کو 2ارب درے تھے تو سوچیں ججز پر کتنا پریشر ہوگا،یہ اب جہانگیر ترین کا کیس سامنے لے آئے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ ارسطو بنا ہوا ان کا ایک وزیر بڑی معتبر باتیں کرتا ہے ،وہ بھی سعودی عرب کا اقامہ لے کر پکڑا گیا ، اب ن لیگ میں شاید ہی کوئی شخص ہے جو ایک نمبر ہو،یہ سارے قوم کے مجرم ہیں ، یہ واقعی گاڈ فادر ہیں ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ