حکومتی ہتھکنڈے ٹی وی ہروگرامز بھی چلنے سے روکے جا رہے ہیں جس میں باعدہ وزیر اعظم ملوث ہے اور وزیر اعظم خود ٹی وی مالکان کو کہہ کر انٹرویو رکواتے ہیں جیساکہا ہفتہ شب دس بجے مشہور کرنٹ افئیر شو جرگہ رکوایا گیا۔
جیو نیوز کے سینئر اینکر اور معروف صحافی سلیم صافی نے تین روز پہلے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو کیا تھا ۔ انٹرویو کے بعد جیو نیوز پر ہفتے کی شام پانچ بجے تک اس پروگرام کا پرومو بھی چلتا رہا تاہم پانچ بجے کے بعد پرومو چلنا اچانک بند ہو گیا ۔ پرومو بند ہونے کے بعد اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انٹرویو رکوا دیا گیا ہے ۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے باقاعدہ اس انٹرویو کو روکنے کے احکامات جاری ہوئے۔