
گزشتہ ہفتے ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیمو کریٹک پارٹی کی مسلسل مواخذے کی کوشش پر برہم ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 صفحات پر مشتمل خط میں ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کو کہا کہ مواخذہ "بغاوت” کی ایسی کوشش ہے جو امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کر دے گی۔
امریکی صدر نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ یہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی۔
خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی مخالفین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے دوسرے ملک پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی تھی جسے قانونی قرار دے کر اس پر تحقیقات جاری ہیں۔