آپ کو اس آیت کا شان نزول کا پتہ نہیں ہے: سپریم کورٹ

796

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاق کے وکیل فروغ نسیم سے کہا ہے کہ وہ ’غیر متعلقہ باتوں میں قرآن پاک کا حوالہ نہ دیں۔‘

سپریم کورٹ میں جمعے کے روز اس صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 10 رکنی بینچ نے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کی۔ 

سماعت کے دوران وفاق کے وکیل فروغ نسیم نے درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسی کی بیوی کی جائیداد کے بارے میں دلائل دیتے ہوئے قرآنی آیت کا حوالہ دیا کہ ’مرد اور عورت ایک دوسرے کا لباس ہیں۔‘

اس پر بینچ میں موجود جسٹس سجاد علی شاہ نے وفاق کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اس آیت کا شان نزول بھی بتا دیں‘ جس کا وفاق کے وکیل جواب نہ دے سکے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے وفاق کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو پتا ہی نہیں یہ آیت کیوں نازل ہوئی۔‘

مزید خبریں

آپ کی راۓ