
(اسلام آباد)
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں جمعے کی صبح ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے وزرا سے ان کے عہدوں کاحلف لیا جس کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد شاہد خاقان
عباسی ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
نئی وفاقی کابینہ میں 43 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہیں اور اکثریت پرانے چہروں کی ہے۔
وزیر خارجہ | خواجہ محمد آصف |
وزیر دفاع | خرم دستگیر خان |
وزیر خزانہ | اسحٰق ڈار |
وزیر سیفران | عبد القادر بلوچ |
وزیر داخلہ | احسن اقبال |
وزیر مذہبی امور | بلیغ الرحمٰن |
وزیر ریلوے | سعد رفیق |
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے طویل مشاورت اور غور کے بعد اپنی نئی وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ کا اہم عہدہ خواجہ آصف کو سونپا ہےجبکہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپی ہے۔
وزرائے مملکت میں مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، طلال چوہدری، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔
نئے چہروں میں پانامہ مقدمے میں وزیر اعظم کا بھرپور اور منہ توڑ قسم کا دفاع کرنے والے فیصل آباد سے طلال چوہدری، ناروال سے دانیال عزیز خان، جنوبی پنجاب سے رحیم یار خان سے ارشد لغاری اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے جنید انور شامل ہیں۔