اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید سادگی سے منائیں

824

صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس صورتحال سے نکلیں، یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں مثبت کیسز میں کمی آئی ہے، پنجاب میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آکسیجن ڈیمانڈ کا اس وقت کوئی پرابلم نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ