پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز

122

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن کی سیاسی وارث پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

سید نیّر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑا کیا گیا چیئرمین تحریکِ انصاف کا قصہ پارینہ ہو چکا۔

اُنہوں نے کہا کہ نزع کے وقت کی توبہ بھی قبول نہیں ہوتی، غدارانِ وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے۔

نیّر بخاری نے سوال کیا کہ قومی ہیروز کی یادگاروں کی بےحرمتی پر اکسانے والے کی رگوں میں کیا پاکستانی خون نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں جمہوری سیاست ہی محفوظ ملک اور مستحکم ریاست کی ضمانت ہے۔

سید نیّر بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ حکمرانی کا حق اور حکومتی کارکردگی کی جوابدہی عوامی عدالت میں ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ