آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں

122

رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کے لیے ترکی میں موجود شہباز شریف نے ترک صدر اردوان اور ان کی اہلیہ سے خوش گوار انداز میں گفتگو کی، گفتگو کا مرکز پاکستانی آم بنے رہے ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ کے بطور صدر انتخاب پر پاکستان کے عوام ترک عوام سے زیادہ خوش ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے بہن کے لیے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بات پر صدر اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے اور انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ