نوازشریف پر قتل کے الزامات لگانیوالے تسنیم حیدر پولیس تفتیش کیلئے طلب

138

برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے سید تسنیم حیدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

لندن پولیس کی طرف سے طلب کیےجانے کی تسنیم حیدر نے ’جیو نیوز‘ کو تصدیق کی ہے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس کے افسران رواں ماہ کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، یہ پولیس افسران تسنیم حیدر سے 2 دن مسلسل انٹرویو کریں گے، پولیس اس سے قبل بھی تسنیم حیدر سے 2، 3 انٹرویو کر چکی ہے۔

آج تک اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شریف فیملی یا ناصر بٹ کو تسنیم حیدر کے الزامات پر طلب نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر اور ان کے وکیل اب تک الزامات کی سچائی کے حوالے سے شواہد مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کے دعوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو مترجم بھی فراہم کیا جائے گا۔

تسنیم حیدر کے الزامات کی انویسٹی گیشن کاؤنٹرز ٹیرر ازم پولیس کے افسران کر رہے ہیں۔

تسنیم حیدر کے الزامات اور معاملے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس کا ایس او 15 ڈویژن کر رہا ہے۔

ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد پولیس میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی

مزید خبریں

آپ کی راۓ