
بلوچستان کے گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے۔
کوئٹہ میں عظمتِ قرآن اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ قرآن کو سمجھ کر زندگی کا حصہ بنانے سے زندگی میں معنی خیز تبدیلی آسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ظلم و استحصال سے پاک معاشرہ بنا سکتے ہیں