مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف حقائق سامنے آ رہے ہیں، انہیں بھارت اور بعض عالمی قوتوں کی مالی مدد بھی حاصل تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو گمراہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق قوم کو جو بتایا تھا وہ سامنے آ رہا ہے، ہم نے حقائق کے ساتھ کہا تھا کہ یہ بیرونی ایجنٹ ہے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ اس کے یہودی لابی سے رابطے ہیں۔ را، موساد اور بعض عالمی قوتوں کی مالی مدد بھی اس کو حاصل تھی۔