دریائے راوی، چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب

65

دریائے راوی، چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

مختلف اضلاع میں بارشوں اور بھارت سے مسلسل پانی کی آمد کے باعث دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورتِ حال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں اور پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ