چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

113

اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانے کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اختیارِ سماعت اور توشہ خانہ کیس ٹرانسفر کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔

جسٹس آفریدی نے خواجہ حارث سے کہا کہ ہائی کورٹ سے کہتے ہیں کہ وہ آپ کی زیرِ التواء درخواستوں کو اکٹھا سُن لے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ