بھارتی عیسائی خاتون انجو نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا

166

فیس بک دوست سے شادی کے لیے پاکستان آنے والی 34 سالہ بھارتی خاتون انجو کے والد اور بھائی کا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی شدہ مسیحی خاتون انجو نے پاکستان جا کر اپنے 29 سالہ دوست سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کرلیا ،جس پر اس کے سابق شوہر، والد اور بھائی نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انجو کے والد تھامس نے اپنی بیٹی کی اس حرکت پر کہا کہ وہ ہمارے لیے مر گئی، دعا ہےکہ وہ مر ہی جائے۔ اس نے اپنی 13 سالہ بیٹی اور 5 سالہ بیٹے کا مستقبل تباہ بھی کردیا۔ اسے جانا تھا تو شوہر سے طلاق لیکر پاکستان جاتی۔بیٹی کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے بھارتی حکومت سے اپیل کی تجویز پر انجو کے والد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ