اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔جوڈیشنل ٹربیونل نے اسکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر منشیات اور ممنوعہ ادویات سمیت دیگر غیرقانونی کاموں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔پولیس نے یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس محمد ابوبکر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے کرسٹل آئس اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔