اسرائیلی رکن پارلیمنٹ فلسطینیوں کے حق کیلئےمیدان میں

94

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بن یامین حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی حکومت سے کہا تھا کہ فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی حکومت نسلی کشی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم کو اسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں ہے، نیتن یاہو صرف اپنے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ