ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت پر اوباماکو پریشانی

117

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

بارک اوباما نے دوبارہ صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے اہم ملاقات کے دوران انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوباما نے بائیڈن پر واضح کردیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی تو ٹرمپ کے جیتنے کا امکان بڑھتا چلا جائے گا۔

سابق صدر اوباما کے دور میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ