آئی جی پنجاب کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

26

لاہور: صوبہ پنجاب میں پولیس کی اعلیٰ قیادت میں ممکنہ رد و بدل پر غور جاری ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کو آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے جبکہ وسیم سیال کا نام بھی زیرِ غور افراد میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب میں سیکرٹری داخلہ تعینات کیے جانے کی تجویز پر بھی غور ہو رہا ہے، تاہم وفاقی حکومت نے ان کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ امکان ہے کہ انہیں مرکز میں کسی اہم انتظامی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور گزشتہ تین برس سے بطور آئی جی پنجاب خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے پولیسنگ کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ایف آئی اے میں بھی طویل عرصے تک کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی سطح پر ان کی تعیناتی کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب کی تقرری اور تبادلے سے متعلق حتمی اعلان متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد متوقع ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ