
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اتوار کی شب اُس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب مقامی افراد نے رات کے آسمان پر بیک وقت چار چاند چمکتے ہوئے دیکھے۔ اس نایاب اور غیر معمولی منظر نے دیکھنے والوں کو حیران و ششدر کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آسمان پر چاند کی چار جھلکیاں واضح طور پر نظر آ رہی تھیں، جسے بعض افراد نے قدرتی مظہر جبکہ کچھ نے بصری فریب (Optical Illusion) قرار دیا۔ اس انوکھے منظر کی تصاویر اور ویڈیوز شہریوں نے فوراً اپنے موبائل فونز میں محفوظ کر لیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس منظر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں، کوئی اسے موسم کی تبدیلی کا اثر قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے روشنی کے انعکاس اور بادلوں کے امتزاج کا نتیجہ بتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منظر فضا میں موجود برفانی ذرات یا روشنی کے انعکاس کی وجہ سے پیدا ہونے والا بصری مظہر ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے نایاب مناظر دنیا کے مختلف حصوں میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، جو عوامی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔