ایران نے میزائل چلا دیا

38

ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک، خرمشہر فور، کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پندرہ سو کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات آج صبح 10 بجے عمان میں ہوں گے۔ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ان مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ بات چیت کو صرف جوہری معاملات تک محدود رکھا جائے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمان میں ہونے والے امریکا، ایران مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی ممکنہ ڈیل تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ