
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک عجیب واقعے نے سونے کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، جہاں ایک کبوتر زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین اُڑا لے گیا۔
یہ واقعہ ڈیگانا قصبے کی بلین مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں جیولری شاپ کی بالائی منزل پر کاریگر زیورات تیار کر رہے تھے کہ اچانک کبوتر اندر داخل ہوا اور نئی تیار شدہ سونے کی چین چونچ میں دبا کر اڑ گیا، جس پر دکاندار اور عملہ حیرت زدہ رہ گیا