
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ اب نیوزی لینڈ کے میچز کے نتائج سے جڑ گئی ہے۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ آج اسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے 2 وکٹوں سے شکست دے دی، یوں انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔
اب اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔ تاہم اگر نیوزی لینڈ ایک میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکے۔
دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ یا سری لنکا میں سے کوئی ایک بھی ٹیم اپنے باقی دونوں میچز جیت لیتی ہے تو پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں ختم ہوجائیں گی