
اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی مکسنگ اور ڈمپنگ میں ملوث پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اوگرا کے مطابق 48 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ایک ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا جو بہاولپور میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جبکہ ایک پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔
سمہ سٹہ روڈ پر دو پیٹرول ایجنسیاں بھی سیل کر دی گئیں، جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر ایک ایل پی جی پلانٹ کو بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ایل پی جی 35 سے 50 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی، اس کے علاوہ ایل پی جی سے بھرا ایک باؤزر بھی تحویل میں لے لیا گیا