لبنان اسرائیل کے درمیان جنگی معاہدہ ہو گیا

14

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی لبنانی صدر Joseph Aoun اور اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu سے مثبت گفتگو ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے امن کے لیے شام 5 بجے ایسٹرن ٹائم سے 10 روزہ جنگ بندی شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ وقت پاکستان کے مطابق رات 2 بجے بنتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ جلد لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے تاکہ 1983 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی بامعنی اعلیٰ سطحی بات چیت کا آغاز کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق دونوں فریق امن کے خواہاں ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا استحکام کا باعث بنے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ