
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے، جہاں انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کل انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے اور لیڈرز پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فاطمی اور مشاہد زیدی شامل ہیں۔
ادھر پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ سید عاصم منیر بھی حال ہی میں ایران کا دورہ کر چکے ہیں